حیدرآباد۔19۔مارچ (اعتماد نیوز)محکمہ وزارت داخلہ کے سکرٹری انیل گوسوامی
نے محکمہ پولیس کو 2جون سے قبل دو نوں ریاستوں میں تقسیم کرنے کا حکم
دیا۔انہوں نے آج ریاستی چیف سکرٹری موہنتی اور دیگر محکمہ پولیس کے اعلی
عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
منعقد کیا۔ آج سکرٹیریٹ میں منعقدہ اس اجلاس
میں سی ایس موہنتی ‘ریاستی ڈی گی پی پرساد راؤ ‘انٹیلجنس ڈی جی مہیندر
ریڈی ‘اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے جملہ
13شاخوں کو دو نوں ریاستوں میں دستوری مراعات کے ساتھ تقسیم کیا جائے۔